Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش


July 17, 2008

بھارت میں پاکستانی ڈراموں اور میوزک بینڈ کے شیدائیوں کی  کمی نہیں ہے اور اب رفتہ رفتہ ایک ایسا طبقہ بھی  ابھر رہا ہے جو  پاکستانی فلموں کا شوقین ہے۔ شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لیے‘ کو بھارتی سنیمابینوں نے بےحد سراہا۔ جب کہ  اگست میں مہرین جبار کی فلم ’رام چند پاکستانی‘ بھی  پاکستان اور بھارتی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے ایک ساتھ پیش کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ پاکستانی فلم ساز عمر علی خان کی فلم ’ذبح خانہ ‘ پاکستانی باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد  بھارت میں بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔

[insert caption here]
چالیس برس بعد پاکستان کی پہلی ہارر فلم
’ذبح خانہ‘اعلیٰ طبقے کے پانچ نوجوانوں کی کہانی ہے جو ایک راک کانسرٹ دیکھنے جاتے ہیں لیکن راستے میں ایک ایسے ویرانے میں گِھر جاتے ہیں جہاں دہشت کا راج ہے۔ فلم میں کئی خون آشام مناظر ہیں جو ناظرین کو لرزہ براندام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اگرچہ خودکش دھماکوں کی بھرمار کی وجہ سے پاکستانی خبروں دیکھنے والوں کے لیے خون آلود مناظر دیکھنا نئی بات نہیں ہے ، لیکن بظاہر عمر علی خان کی فلم کے سیاسی معانی نہیں ہیں۔

فلم کو بین الاقوامی فلمی میلوں میں بہت پذیرائی ملی ہے اور اب تک فلم ایک درجن سے زیادہ فلمی میلوں میں دکھائی جا چکی ہے۔برازیل کے شہر ریو میں منعقد کیے جانے والے ایک فلمی میلے میں ’ذبح خانہ‘کو بہترین فلم کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

پاکستان میں خوف ناک فلموں کی کچھ زیادہ رواج نہیں رہا۔ 1967ء میں پاکستان کی پہلی خوف ناک فلم ’زندہ لاش‘کے بعد اس موضوع کو کچھ زیادہ نہیں چھیڑا گیا۔ تاہم 40 برس کے بعد عمر علی نے اس میدان میں ’ذبح خانہ‘کے ذریعے  قدم رکھاہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے مسالہ فارمولے سے ہٹ کر فلم بنانے کے لیے پیسہ جمع کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔اسی لیے پاکستان کی اب تک کی بہترین ہارر فلم بنانے کے لیے عمر نے تقریبا 30 لاکھ روپے اپنی جیب سے لگائے ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ عمر روایتی فلم ساز نہیں ہیں بلکہ وہ اسلام آباد میں آئس کریم کی  مشہور دکان ’ہاٹ سپاٹ‘کے مالک ہیں۔ تاہم انھوں نے امریکہ میں فلم سازی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

مہرین کو بھی اپنی تین کروڑ کے بجٹ کی فلم کو بنانے کے لیے دوستوں کی مدد لینی پڑی۔ تاہم پاکستان میں نئی سوچ رکھنے والے فلم ساز حالات کے سامنے ہتھیارڈالنے کے لیے تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بین ا لاقوامی فلمی میلوں میں پاکستانی فلموں کو اپنی منفرد کہانی کے لیے سراہا جا رہا ہے۔

گذشتہ چند سالوں میں پاکستانی فلمی صنعت میں آہستہ آہستہ ایسے نوجوان فلم ساز ابھر رہے ہیں جو  پرانے گِھسے پٹے فارمولے پر فلم بنانے کی بجائے اصل زندگی سے جڑے واقعات اور پریشانیوں کو اپنی فلموں کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔


emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available