![[insert caption here] [insert caption here]](/urdu/images/Kay-Ryan.jpg) |
امریکہ کی ملک الشعرا کے رائن
|
امریکہ کی لائبریری آف کانگریس ہر سال امریکہ کے ملک الشعرا
کا انتخاب کرتی ہے۔ اس برس لائبریری نے اس اعزاز کے لیے کے رائن کا انتخاب کیا ہے۔
لائبریرین جیمز بلنگٹن نے آج اس نام زدگی کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ جدیدامریکی شاعری میں کے رائن مخصوص تخلیقی لب و لہجے کی مالکہ
ہیں۔
رائن کی نظموں کی خاص بات مختصر سطروں میں انوکھے قوافی
استعمال کر کے پیچیدہ فلسفیانہ سوال اٹھانا ہے۔ وہ کیلی فورنیا میں رہتی ہیں اور
شاعری اور نثر کی چھ کتابوں کی مصنفہ ہیں۔
رائن کو گوگن ہائم فاؤنڈیشن کی طرف سے انعام سے نوازا جا
چکا ہے۔ اس کے علاوہ انھیں روتھ للی شاعری انعام بھی مل چکا ہے جس کی مالیت ایک
لاکھ ڈالر ہے۔
رائن اس برس کے اواخر میں ملک الشعرا کا منصب سنبھالیں گی۔
اس سےپہلے اس عہدے پر یوگوسلاوی نژاد مشہور شاعر چارلز سمک فائز تھے۔
ملک الشعرا کو کوئی خاص خدمات سرانجام نہیں دینا پڑتیں،
تاکہ ان کے تخلیقی کام میں خلل نہ پڑے۔
تاہم حالیہ برسوں میں ملک الشعرا شاعری کے میلے منعقد
کرنے طلبا کو شاعری لکھنے کی ترغیب جیسے
کاموں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔
کے
رائن خاموش طبیعت کی مالکہ اور گوشہ نشین خاتون ہیں۔ ان کی شاعری اکثر ناقدین کو
ایک اور گوشہ نشین شاعرہ ایملی ڈکنسن کی یاد دلاتی ہے۔|