Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی

July 17, 2008

Ahmad Faraz
احمد فرازکی بدوستور انتہائی نگہداشت میں
احمد فراز شکاگو کے ہسپتال میں شدید نگہداشت کے شعبے میں زیرِ علاج ہیں اور ان کے طبی معالج مرتضیٰ ارائیں کے مطابق ان کی حالت میں بہتری کے آثار آ رہے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان ٹیلی ویژن، پریس ٹرسٹ آف انڈیا اور کئی دوسرے اخباری اداروں نے احمد فراز کے وفات کی خبر نشر کی تھی۔

شکاگو کی معروف ادبی شخصیت افتخار نسیم نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات کی خبر غلط طور پر نشر کی گئی اور وہ حیات ہیں، تاہم وہ بدستور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ احمد فراز گر گئے تھے جس سے ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔ اس کے بعد ان کے گھٹنے کا آپریشن بھی ہوا ہے، لیکن گھٹنے میں شدید تکلیف برقرار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انھیں درد کش ادویات دی ہیں جن کی وجہ سے وہ غنودگی کی حالت میں ہیں۔

اسی دوران ان کے گردوں میں خرابی کا پتا چلا، جس کے بعدگردوں کا ڈایالسس کیا گیا،جس کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

افتخار نسیم نےبتایا کہ احمد فراز کے صاحب زادے شبلی فراز امریکہ پہنچ گئے ہیں اور ہسپتال میں احمد فراز کے ساتھ ہیں۔

احمد فراز مشاعروں میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ اور کینیڈا کے دورے پر ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available