 |
جان میک کین
|
امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار باراک اوباما
کے افغانستان اور عراق کے مجوزہ دورے پر ری پبلیکن امیدوار جان میک کین نے ملے جلے
جذبات کا اظہار کیا ہے۔
جمعے کے روز مشی گن میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اوباما عراق
جائیں گے اور وہاں چوٹی کے امریکی
کمانڈر ڈیوڈ پیٹریئس سے پہلی بار ملیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا انہیں اوباما کے اس
نظریے سے اختلاف ہے کہ عراق میں مزید
فوجی نہ بھیجے جائیں۔ میک کین کا کہنا ہے کہ وہاں فوجیوں کی تعداد میں یک لخت
اضافے کے باعث صحیح کام چل رہا ہے۔
سینٹر اوباما نے کہا ہے کہ عراق جنگ سے امریکہ کی توجہ
افغانستان کی صورت ِ حال سے ہٹ گئی ہے جب
کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان زیا دہ اہمیت رکھتا ہے۔
میک کین نے مشی گن میں کہا کہ میں سخت حیران ہوں کہ اوباما نے افغانستان اور عراق کا دورہ کیے
بغیر ہی وہاں کے بارے میں حکمت ِ عملی کا اعلان کر دیا ہے۔
ابھی اوباما کے دورے کی
تواریخ طے نہیں ہوئیں۔