![[insert caption here] [insert caption here]](/urdu/images/13.jpg) |
بیرسٹر اعتزاز احمد (فائل فوٹو)
|
سپریم
کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ہر سال 20جولائی کو
یوم ِ آزادی ِعدلیہ کے طور پر اور
تین نومبر کو یوم ِ سیا ہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعے
کو لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ بارایسو سی ایشن کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے
بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
ایسو سی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن ن20 جولائی کے دن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے
کہا کہ گذشتہ برس اسی دن چیف جسٹس باعزت طور پر بحال ہوئے تھے، جن کو پرویز مشرف
نے معطل بھی کیا، گرفتار بھی کیا اور ان
کو اپنے اہل کاروں کے ذریعے زدو کوب بھی کرایا تھا۔
20جولائی
2007ءکے اس فیصلے کے بعد تین نومبر 2007ءکو جنرل پرویز مشرف نے چیف آف آرمی سٹاف
کی حیثیت سے پی سی او جاری کر کے 20جولائی کے فیصلے میں پیش پیش تمام ججوں کو
عہدوں سے ہٹا کر گھروں میں نظر بند کر دیا تھا اور اسی وجہ سے سپریم کورٹ بار ایسو
سی ایشن نے ہر سال تین نومبر کو یوم ِ سیا ہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سپریم کورٹ
بار ایسو سی ایشن کے یہ فیصلے ہفتے کے روز لاہور میں ہونے والے وکلا کے اس ملک گیر
کنونشن کے ایک روز پہلے کیے گئے ہیں جس میں ملک بھر کی بار ایسو سی ایشنوں کے
عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔