صوبہ
ٴسرحد کے جنوبی ضلعے ہنگو میں جمعے کے روز مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری رہی، جس کے
دوران حکام کے بقول دس مبینہ طالبان
عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کے پانچ اہل کار زخمی ہوئے۔
مقامی
حکام اور لوگوں نے بتایا کہ تین روزہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک
ہوئے ہیں۔
علاقے میں کرفیو بدستور نافذ ہے اور تمام بازار بند
ہیں۔گذشتہ دس دنوں سے سڑکوں پر آمد و رفت معطل ہے۔جس کے نتیجے میں عام لوگوں کی مشکلات میں نہ صرف اضافہ ہو
رہا ہے جب کہ علاقے اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت ہے۔