Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے

July 18, 2008

Nelson Mandela, left, waves from the stage, as US actor Will Smith smiles from behind, at the 46664 charity concert in honor of Mandela's 90th birthday in London, 27 June 2008

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا نےاپنی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے متمول طبقے سے کہاہے وہ اُن لوگوں کی مدد کریں جو ان جیسے خوش قسمت نہیں ہیں۔

جمعے کے روز جنوبی افریقہ میں اپنے دیہی گھر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے نیلسن منڈیلا نے کہا کہ دیہاتوں اور شہروں، دونوں جگہ غربت نے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو امیر ہیں، اُن کی مدد کریں جو غربت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

نوبیل انعام یافتہ منڈیلا نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جو 90 سال کی عمر کو پہنچے ہیں مگر انہوں نے کہا کہ غریب افراد عام طور پر اس عمر تک نہیں پہنچ پاتے۔

اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے نیلسن منڈیلا نے کہا کہ اُن کی خواہش تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کےساتھ زیادہ وقت گذار سکتے مگر انہوں نے کہا کہ انہیں اس پر تاسف نہیں ہے۔

نیلسن منڈیلا نے  ملک کی سابق سفیدفام اقلیتی حکومت کے خلاف جدوجہد کے دوران اپنی زندگی کے تقریباً 30 سال جیل میں گذارے تھے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں