Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران

July 18, 2008

Iranian Foreign Minister Manouchehr Mottaki speaks to the media after talks with his Turkish counterpart Ali Babacan in Ankara, Turkey, 18 Jul 2008
ایران کے وزیرِ خارجہ  منوچہر متکی

ایران کے وزیرِ خارجہ  منوچہر متکی نے کہا ہے کہ  انہیں تہران میں امریکہ  کی سفارتی موجودگی اور دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا امکان دکھائی دتیا ہے۔

جمعے کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے منوچہر متکی نے کہا کہ نیا  مذاکراتی عمل مستقبل کی سمت  ایک  اچھی پیش رفت کی علامت ہوگا۔ انہوں نے  کہاکہ تہران میں امریکی سفارتی موجودگی اور دونوں ممالک کے درمیان پروازیں شروع کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کا امکان ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں امریکہ نے کہا تھا کہ وہ ہفتے کے روز جنیوا میں ایران کے اعلیٰ جوہری مذاکرات کار سعید جلالی اور یورپی یونین  کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا کے درمیان  ہونے والے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنے  اعلیٰ سفارتی عہدے دار معاون وزیر خارجہ ولیم برنز کو بھیج رہا ہے۔

مذاکرات میں برنز کی شمولیت امریکی پالیسی میں تبدیلی کی غماز ہے۔ بش انتظامیہ طویل عرصے سے یہ اصرار کررہی تھی کہ جب تک ایران یورینیم کی افزودگی بند نہیں کرتا وہ اس کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available