 |
| سوڈان کے صدر عمر
حسن البشیر |
سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ قائم
کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ مئی میں سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر باغیوں کے حملے کے
بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بہت خراب ہوگئے تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کرنے
والے سینگال کے عہدے داروں نے یہ اعلان
جمعے کے روز سینگال کے دارالحکومت ڈاکار میں کیا۔
چاڈ دارفر میں مقیم باغیوں کی
جانب سے خرطوم اور اس کے جڑواں شہر اومدر مان پر حملے میں ملوث ہونے سے انکار کر چکا ہے۔
چاڈ اور سوڈان باقاعدگی سے ایک
دوسرے پر الزام لگاتے رہتے ہیں کہ وہ ان
کے ملک میں باغی تحریکوں کو مدد دے رہے ہیں۔فروری میں چاڈ نے سوڈان پر چاڈ کے دارالحکومت
پر حملے میں باغیوں کی مدد کرنے کاالزام لگایا تھا۔
چاڈ اورسوڈان حالیہ برسوں میں
کئی امن معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں مگر دونوں کے درمیان تعلقات بدستور غیردوستانہ
رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے عہدے داروں نے
کہا ہے کہ مشرقی چاڈ میں دارفر سے جانے
والے تقریباڈھائی لاکھ پناہ گزینوں رہ رہے ہیں۔