آسٹریلیا کی سب سے بڑی فضائی
کمپنی کینٹس نے کہا ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث ڈیڑھ ہزار ملازمتیں
ختم کررہی ہے۔
کینٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ نئے
عملے کی بھرتی اور اگلے سال کے دوران اپنی گنجائش میں آٹھ فی صد اضافے کے منصوبے
کو بھی منجمد کررہی ہے۔فضائی کمپنی اپنے 22 پرانے جہازوں کو بھی ریٹائر کردے گی۔
کمپنی کے سربراہ گیوف ڈیکسن نے
کہا ہے کہ ختم کی جانے والی زیادہ تر ملازمتیں ایسے شعبوں میں ہیں جو استعمال میں
نہیں ہیں۔زیادہ تر ملازمتیں آسٹریلیا میں ختم کی جائیں گی۔ڈیکسن نے کہا ہے کہ ان
اقدامات کے بعدکمپنی زیادہ منافع بخش بن جائے گی۔
کمپنی کا اندازہ ہے کہ تیل کی
بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اگلے سال کے
دوران اسے تیل کی مد میں دو ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے پڑیں گے۔