Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں


July 23, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

voa lavon republican convention full house 31aug04 150 eng.jpg

اگلے مہینے کے آخر میں ڈینور میں ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تقریباً 50 ہزار کے قریب لوگ جمع ہوں گے۔  ان میں امریکہ کی ہرریاست سے ڈیلگیٹس کے علاوہ 15 ہزار کے قریب صحافی بھی شامل ہوں گے۔  کنونشن کا شہر جو 4 دن تک  امریکہ اور پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا رہے گا اس وقت تیار یوں میں مصروف ہے۔ 

جب پارٹی نے ڈیموکریٹک کنونشن کے لیےڈینور کو چنا تو کیمرون موڈی نے چارج سنبھالا۔ کیمرون جو چار مرتبہ پہلے بھی کنونشنز کے منتظم رہ چکے ہیں کہتے ہیں کہ ڈینور امریکہ کے دوسرے بڑے شہروں کے مقابلے میں کچھ فوقیت رکھتا ہے جن میں سے ایک یہاں کا نیا اور بڑا ائیرپورٹ ہے۔

ڈیموکریٹک کنونشن شہر کا سخت ترین سیکورٹی چیلنج ہوگا۔ صرف حفاظتی اقدامات پر پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔ ڈینور کے میئر، لوکل، سٹیٹ اور فیڈرل حکام کے درمیان اقدامات کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ جن میں مظاہرین کوروکنا تونہیں مگر کنٹرول کرنا شامل ہے۔

شہر اس کنونشن کو ماحول دوست بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ پپسی سینٹر کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع، بجلی سے چلنے والی بسیں اور ڈیلیگیٹس کو مختلف جگہوں پر لے جانے کے لیے کم پیٹرول استمال کرنے والی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں میزبانی کرنے والی مقامی کمیٹیوں میں رضا کاروں کی تعداد اہلکاروں سے زیادہ ہے۔ جیسے نائیجیریا میں پیدا ہونے والے جانز ازیومو جنہوں نے امریکی شہریت حاصل کرنے کے چند ہی دن بعد اپنا نام رضا کاروں میں درج کروایا۔

ازیومو ان 26 ہزار لوگوں میں سے ایک ہیں جو رضا کارانہ طور پر ڈرائیورز اور گائڈز کے طور پر کام کریں گے۔ اگرچہ ضرورت اس سے صرف آدھی تعداد میں کام کرنے والوں کی تھی۔ مقامی میزبان کمیٹی کے ترجمان کرس لوپیز کہتے ہیں کہ اتنی مدد دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے مگر ان کے نزدیک کنونشن کی کامیابی کا اندازہ جمع ہونے والی رقم سے لگایا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس کے لیے 16 کروڑ ڈالرز جمع کیے جائیں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available