Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟


July 23, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Muslim's-America

مغرب مذہب اسلام کے بارے میں کن غلط فہمیوں میں  اور کیوں مبتلا  ہے ؟ اس بارے میں پائی جانے والی غلط سوچ کو دور کرنا کس کی ذمے داری ہے؟ یہ ایسے سوالات ہیں جو ان دنوں امریکہ میں مختلف تھینک ٹینکس میں بحث مباحثوں کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

اکثر مبصرین اور سکالرز کی رائے میں امریکہ میں مسلمانوں کی زندگی یورپی مسلمانوں  سے ایک لحاظ سے خاص طور سے مختلف ہے اور وہ  ہے ان کا  امریکی  معاشرے کے مرکزی دھارے  کا حصہ ہونا۔ تاہم گیارہ ستمبر اور اس کے بعد  ہونے والے دہشت گردی کے کئی  واقعات کی وجوہات کے سلسلے میں  جس تواتر کے ساتھ  مسلمانوں  کا نام سامنے آیا اس نے  عالم اسلام اور خود مذہب اسلام کے بارے میں نہ صرف نئی غلط فہمیوں کو جنم دیا بلکہ ذہنوں میں پہلے سے موجود غلط تصورات  اور الجھنوں  کو بھی  زبان پر آنے میں مدد دی۔

لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے بہت زیادہ غلط فہمیاں اور غلط معلومات زیادہ تر  گیارہ ستمبر کے بعد پیدا ہوئیں۔ پچھلے کئی سالوں سے  دنیاکا یہ خطہ تشدد اور افراتفری کا ماخذ رہا ہے جس سے غلط فہمیوں نے جنم لیا ہے۔  مجھے امید ہے کہ اس قسم  کا ڈائیلاگ مباحثوں سے دونوں جوانب یٰعنی مسلم دنیا اور مغرب کے  لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے  میں مددگار ہوسکتا ہے۔

افغانستان میں گوتم بدھ کے تاریخی مجسمے تباہ کردیئے جایئں ، لندن بم  دھماکے ہوں  یاپھر انتہا پسندی کا کوئی اور مظاہرہ ، یہ حقیقت  ہے کہ  ماضی قریب میں مسلمانوں کے  ایسے کسی بھی غلط سمجھے جانے والے قدم کو ان کے مذہب سے منسوب کیا جاتا  رہا ہے۔ اور  کیوں اس کا جواب دیتے ہوئے یونیورسٹی آف رچمنڈ کی پروفیسر ڈاکٹر عزیزہ الحبری نےکہا کہ ہمیں یہ سجمھنا چاہیے کہ اس وقت  مغرب کی آواز زیادہ مضبوط ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان بھی اپنی رائے کو مؤثر بنائیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی تحریروں کابھی حوالہ دیا۔

مسلم وومین لائیرز فار ہیومن رائیٹز کی بانی اور صدر ڈاکٹر عزیزہ الحبری نے یہ بھی کہا کہ اگر مسلمان سنبھل جایئں ، اپنی معیشت کو ترقی دیں ، اپنی کمیونٹی میں تعلیم کو فروغ دیں ،اپنی آوازوں کو مضبوط بنائیں اور کھڑے ہوکر برابری کی سطح پر بات کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ کوئی ان کے خلاف بات کرسکے۔ ان کے مطابق اس وقت اسلام کے بارے میں مغرب میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کی ذمے دار ی بڑی حد تک خود مسلمانوں پر بھی عائد ہوتی ہے

 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available