Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے


July 24, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Craigslist

دنیا میں بہت سے ایسے ملک ہیں جہاں کے قوانین ، ضابطے اور سرکاری عہدے دار نئے کاروبار شروع کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں اور اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کاروبار پر غیر ضروری بندوشوں کے باعث وہاں معاشی ترقی کا عمل سست اور بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے۔

سان فرانسسکو کے کریگ نیومارک کے لیے کاروبار شروع کرنا آسان تھا۔ ایک عشرے قبل کسی پرمٹ یا سرکاری اجازت نامے کے بغیر انہوں نے اپنے آن لائن بلٹن بورڈ کے لیے ایک ویب سائٹ بنا لی تھی۔ آج کریگ لسٹ ڈاٹ آرگ دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹس میں شامل ہے جس پر پانچ سوسے زیادہ شہروں کے لیے بلٹن بورڈ ز موجود ہیں۔

کریگ نیومارک کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ہم ایک بہت سادہ ویب سائٹ فراہم کرتے ہیں جہاں پر لوگوں کی روز مرہ کی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں مثلاً نوکری، یا رہنے کی جگہ کی تلاش ،یہ ایک طرح کا اتوار بازار ہے۔ یہ سائٹ خوب کام کررہی ہے اور ہماری کامیابی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم معمول سے ہٹ کر کام کرتے ہیں۔

لیکن بہت سی حکومتیں معمول سے ہٹنے کی قائل نہیں ہیں۔ روس میں کاروباری پرمٹ کے لیے رشوت دینا ایک معمول کی بات ہے۔ ایک کیمیاوی کمپنی کی عہدے دار یانا یاکوف لیفا کو سات مہنیے قید کاٹنی پڑی تھی کیونکہ انہوں نے ایک سرکاری عہدے دار کے ہاتھوں بلیک میل ہونے سے انکار کردیا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ روس میں غیر قانونی طرز عمل اس لیے جاری ہے کیونکہ روس کا عدالتی نظام بدعنوان ہے۔

یانا کہتی ہیں کہ روس میں پراسیکیوٹر کا کام تفتیش کرنا نہیں ہے۔ اُس کا کام اپنی کارکردگی ثابت کرنا ہے۔ اور بہتر کارکردگی کا اظہار یہ ہے کہ کتنے مقدمے عدالت میں لائے گئے اور کتنوں کے خلاف جرم ثابت کیا گیا۔

کاروبار میں یانا کے شراکت کار ایلکسی پروٹسکی کو غیر ضروری ضابطوں اور رپورٹنگ کے تقاضوں کے بارے میں شکایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کسی منیجر پر بہت زیادہ کاغذی کارروائیوں کے بوجھ کا مطلب ہے کہ وقت کا ضیاع اور کارکنوں کی کارکردگی میں کمی۔

کراکس وینزویلا میں کھانے پینے کی چیزوں کے کاروبار سے وابستہ ایک شخص سین ٹیاگو ایلوریز کا کہنا ہے کہ وہاں سرکاری عہدے دار کاروبار میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ کو کاروبار کرنے کے لیے بےشمار مرحلوں ، ضابطوں اور کارروائیوں کے لیے سرکاری حکام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جنہیں اس بے تحاشا بیوروکریسی کی وجہ کاروبار چھوڑنا پڑا۔

اسلام آباد میں ایک ریسٹورانٹ چلانے والے اشعر حفیظ کہتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں کارروبار پر عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے مگراب بھی رکاوٹیں مودجود ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ کاروبار کو چلانے میں ہمیں کئی محکموں ، مثلاً سوشل سیکیورٹی، ٹیکس اور مقامی حکومت وغیرہ ،کی طرف سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عالمی بینک ہر سال ایسے ملکوں کی درجہ بندی کرتا ہے جو کاروبار شروع کرنے میں آسانیاں فراہم کرتے ہیں۔ اس میں دس پہلوؤں کوسامنے رکھا جاتا ہے۔ جن کا تعلق لائسنس کا حصول، املاک کی رجسٹریشن ، قرضے ، ٹیکس اور کنٹریکٹوں پر عمل کرانا ہیں۔

عالمی بینک کی ایک ماہر ڈالیا خلیفہ کہتی ہیں کہ اب رجحان نجی شعبے کی مدد کی طرف ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہی وہ چیز ہے جو میں سمجھتی ہوں کہ اب حکومیتں اس کا اداراک کررہی ہیں۔ یعنی ضابطوں پر عمل درآمد کرانا اور ساز گار ماحول فراہم کرنا۔ اس حوالے سے وہ یہی کچھ کررہے ہیں۔  وہ اصلاحات کررہے ہیں ، وہ ان قوانین میں تبدیلیاں لارہے ہیں جو عشروں سے کتابوں میں تھے  اور جن کا آج کی دنیا میں کوئی عمل دخل نہیں رہا ہے۔

گذشتہ سال مصر اصلاحات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد کروایشیا ، گھانا، مقدونیہ اور جارجیا رتھے۔ 

بینک کا کہنا ہےکہ مصر ، کسی کاروبار کے آغاز کے لیے درکار سرمائے کی اس طرح کمی کرتا ہے کہ املاک کی رجسٹریشن کی فیس کم کردی جاتی ہے اور ضابطوں کی اُن سرکاری کارروائیوں کو آسان بنا دیا جاتا ہے جن کی وجہ سے تعمیراتی اجازت نامے تاخیر کا شکار ہوجاتے تھے۔ مگر کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available