جمعے کے روز لبنان کے شہر تریپولی میں فرقہ وارنہ لڑائیوں میں شدت آنے کے بعد
گلیاں گولیوں اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھیں۔
لبنان کی پولیس نے کہا ہے کہ جمعے کے روز شیعہ اور سنیوں کے
مسلح افراد کے درمیان تصادم میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ زیادہ تر جھڑپیں جبل محسن کے قریب
سنی ضلع باب التبانہ اور شیعوں کے علاقے الاویت میں ہوئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر مشین گنوں سے
فائر نگ کررہے ہیں اور راکٹوں کے ذریعے بم پھینک رہے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے
کہ کئی لوگ اپنے گھروں سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تریپولی میں جون سے شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اب
تک کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔