جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی لفت ہنسا کو50 ہزار کارکن
کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے کام چھوڑنے کی حمایت میں ووٹنگ کے بعد اگلے
ہفتے بہت بڑی ہڑتال کا سامنا ہے۔
پیر کے روز سے زمینی اور جہاز کے عملے کی طرف سے کام چھوڑ
ہڑتال کا اعلان اس کے کئی روز بعد ہوا ہے جب لفت ہنسا کو بدھ کے روز پائلٹوں کی
ہڑتال کے باعث اپنی تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑاتھا۔
یونین تنخواہوں میں تقریباً دس فی صد اضافہ چاہتی ہے جبکہ لفت ہنسا چھ اعشاریہ سات فی صد کی پیش
کررہی ہے۔
لفت ہنسا نے یہ
تجویز دی ہے کہ دونوں فریقوں کو تصفیے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لیے ایک غیر
جانب ثالث کے ساتھ ملنا چاہئیے۔