Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات

July 25, 2008

Democratic presidential contender Sen. Barack Obama (r), greets French president Nicolas Sarkozy, at the Elysee Palace in Paris, 25 July 2008
براک اوباما اور نکولا سرکوزی (بائیں) کی پیرس میں ملاقات
امریکی صدارتی امیدوار براک اوباما نے پیرس میں فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ایران پر زور دیا کہ بین الاقوامی مطالبات پر عمل کر کے وہ یورینیم کی افزودگی ختم کر دے۔

اس موقعے پر فرانس کے صدر نکولا سرکوزی بھی موجود تھے۔

اوباما نے کہا کہ ایران کو یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے  اگلے امریکی صدر کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے کیوں ان کے خیال میں ایران پر دباؤ بڑھتا جائے گا۔

فرانسیسی صدر سرکوزی کے ساتھ مختلف  امور پر بات چیت کے بعد دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کی صورتِ حال غیر معمولی طور پر سنگین ہے۔

اوباما نے کہا کہ سرکوزی نے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کی اہمیت پر بھی ان سے اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ماحولیات کے مسئلے سے نمٹنے پر بھی دونوں رہنماؤں میں اتفاقِ رائے پایا گیا۔

اوباما اب برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں ان کی برطانوی وزیرِ اعظم گورڈن براؤن سے ملاقات متوقع ہے۔  

جب اوباما سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ان کا صدر سرکوزی کے بارے میں کیا خیال ہے تو انھوں نے کہا کہ مغرب اس وقت اپنی بہترین شکل میں ہوتا ہے جب وہ سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔ انھوں نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ ان کی طرح سرکوزی کے والد بھی تارکِ وطن تھے۔

جمعرات کے روز اوباما نے برلن میں تقریباً دو لاکھ کے مجمعے سے خطاب کیا ، جس میں انھوں نے یورپیوں اور امریکیوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کریں۔ انھوں نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں استحکام لانے اور عراق میں جنگ ختم کرنے کے لیے  امریکہ کا ساتھ دے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری

  مزید خبریں
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک