Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین

July 25, 2008

چین اب دنیا  میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ چینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ  ایک تازہ رپورٹ کے مطابق  پچھلے جون سے اس جون تک  چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر25 کروڑ 30 لاکھ ہو گئی ہے۔

 اس سے پہلے امریکہ  انٹرنیٹ استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا جہاں جن کی تعداد 22 کروڑ 22 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔

چین کے سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ چین میں اس سال 2007ء کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 56 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اب بھی چین میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کا وسیع امکان موجود ہے۔ جہاں امریکہ میں 75 فی صد آبادی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، وہاں چین میں کل آبادی کا صرف 19 فی صد حصہ انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے۔

یہ واضح رہے کہ چین میں انٹرنیٹ کے استعمال پر کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔ وہاں پر کئی ایسے افراد کو سزا دی جا چکی ہے جو انٹرنیٹ پر فحاشی پر مبنی ویب سائٹس چلا رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہاں حکومت پر تنقید کرنے والی سائٹس کو بھی بند کر دیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل تبت میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایسی کئی سائٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔  

مالی اعتبار سے بھی چین کا انٹرنیٹ امریکہ سے بہت پیچھے ہے۔ 2007ء میں چینی انٹرنیٹ کمپینوں نے تقریباً چھ ارب ڈالر کا کاروبار کیا جب کہ اسی دوران امریکی کمپنیوں نے صرف اشتہارات کی مد میں 21 ارب ڈالر کمائے۔

تاہم چین میں انٹرنیٹ کو برق رفتاری سے فروغ حاصل ہو رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 2012ء تک وہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ چین میں 50 کروڑ سے زیادہ لوگ موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ اب وہاں ایسی نئی سروسیں متعارف کروائی رہی ہیں جن کے تحت موبائل فون میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت عام ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ اس طرح چین میں انٹرنیٹ کو زبردست فروغ ملے گا۔

اگر پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ پچھلے چند برسوں میں انتہائی تیز رفتار ترقی کے باوجود انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد اب بھی مایوس کن حد تک کم ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں 35 لاکھ لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جو کل آبادی کا صرف دو فیصد ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available