Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے


July 25, 2008

اطلاعات کے مطابق طالبان نے آٹھ پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں ایک پولیس اہل کار، ایک بنکار اور مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔یہ رہائی قبائلی عمائد اور جنگ جوؤں کے درمیان ہونے والی جرگے کی وساطت سے عمل میں آئی ہے۔

یہ رہاشدگان ان دو درجن کے لگ بھگ  افراد میں شامل ہیں جنھیں طالبان نے دو ہفتے قبل اغوا کیا تھا۔ حکومت نے چند ہی روز قبل ہنگو میں طالبان کے خلاف آپریشن ختم کر دیا تھا۔ 

جرگے کے ارکان نے ذرائعِ ابلاغ کو بتایا کہ حکومت اور مبینہ طالبان جنگ جوؤں کے درمیان دیگر تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات آئندہ پیر کو ہوں گے۔ ان تنازعات میں پولیس کے زیرِ حراست سات طالبان کی رہائی، اور طالبان کے پاس یرغمال سرکاری اہل کاروں کی بازیابی سرِ فہرست ہیں۔

ادھر سوات میں مولانا فضل اللہ کی زیرِ قیادت طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت نے مزید قیدیوں کو رہا کر دیا۔ سوات میں صورتِ حال اور امن معاہدے کے بارے میں سرکاری کمیٹی میں شامل رکن صوبہ سرحد اسمبلی ڈاکٹر شمشیر علی خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سوات میں طالبان اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ برقرار ہے، دو قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے جب کہ باقیوں کو بھی جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ لیکن انھوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ بعض عناصر یہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن برقرار رہے۔

صوبہ سرحد میں حکومت اور جنگ جوؤں کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل اور اختلافات کے باوجود جاری ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available