Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتح ہے: حسین حقانی


August 20, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Hussain Haqqani
امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی
امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ صدر مشرف کا استعفی پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکہ کا بدستور اتحادی رہے گا تاہم پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکہ اور افغانستان کو بھی برابر کے اقدامات کرنے ہونگے۔ ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا  مگرپاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

صدر مشرف کے استعفی  کے دوسرے روز واشنگٹن میں امریکی  تھنک ٹینک نیو امریکہ فاونڈیشن کے سیمینار میں  مشرف کے بعد کے پاکستان  کے استحکام کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ صدر مشرف کا استعفی پاکستان میں جمہوری نظام کے لئے ایک نیا موقعہ ہے۔  پہلی بار پاکستان کی فوجی قیادت خود کو سیاست سے الگ تھلگ  رکھنے پرآمادہ دکھائی دیتی ہے مگرپاکستان کی مینجمنٹ کو اب عوامی حکومتوں کے ساتھ مل کر چلنا سیکھنا ہوگا

حسین حقانی کا کہناتھا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک موقعہ ہے کہ ملٹری اور سویلین حکومتوں کے درمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ توڑا جائے۔ یہ تبدیلی اس لئے بھی اہم ہے کہ فوج کے ذریعے اقتدار میں آنے والا بغیر کسی فوجی مداخلت کے اقتدارچھوڑنے پر تیار ہو گیا۔  اس بار پاکستان نے تبدیلی کا عمل ایک بالکل آئینی اور قانونی طریقے سے مکمل کیا ہے۔ ۔ اور تمام تر مسائل کے باوجود پاکستانیوں میں ایک امید جاگی ہے کہ شائد آگے بڑھنے کا کوئی راستہ اب بھی موجود ہے۔ 

پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ یہ پہلا موقعہ ہے کہ فوج نے اپنے آپ کو  ملکی  سیاست سے الگ رکھا ہے۔ جو ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ ۔ میں مانتا ہوں کہ فوج کو پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے تشویش ہے مگر یہ پہلا موقعہ ہے کہ فوج سویلین قیادت کے ساتھ اس طرح مل کر کام کرنے پر تیار ہوئی ہے۔ ۔

حسین حقانی کا کہنا تھا کہ صدر مشرف کا مستقبل اب کیا ہوگا اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی لیکن عمومی طور پر پاکستان میں اس وقت  افہام و تفہیم کی فضا ہے۔ حقانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے  خلاف جنگ میں صدر مشرف نے اپنے کردار کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا تاکہ امریکہ اور مغربی ملک ان کی غیر آئینی حکومت کی حمایت کرتے رہیں مگر پاکستان کی سویلین حکومت کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
 
پاک افغان تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ،افغانستان ،نیٹو اور امریکہ ایک دوسرے کے تعاون سے حکمت عملی ترتیب نہیں دیتے۔ اس وقت تک  پاک افغان سرحد پرنہ تو  مکمل کنٹرول قائم کیا جا سکتا ہے اورنہ ہی  سرحد کے دونوں اطراف میں القاعدہ کی تلاش کا کام ممکن ہے۔ واشنگٹن میں بار بار پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اور کام کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے  مگرمیں سمجھتا ہوں کہ اس جنگ کے تمام فریقوں امریکہ ،نیٹو،افغانستان اور پاکستان سب کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یقیناپاکستان  اس میں اپنا کردار ادا کرنے کا مکمل ارادہ رکھتا ہے۔

پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں حکمراں اتحاد چند مشکلات کے باوجود قائم رہے گا کیونکہ پاکستانی سیاستدانوں نے سمجھ لیا ہے کہ پاکستان میں مستحکم سیاسی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ فوج کو دوبارہ سیاست میں مداخلت کا موقعہ نہ ملے

 ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین اپنی عمر کے ابتدائی پچاس سالوں میں ہیں اور دونوں کو کوئی جلدی نہیں ہے۔ آصف زرداری اپنی اہلیہ کی موت کے بعد ایک معاملہ فہم سیاستدان بن کر ابھرے ہیں اور نواز شریف  نے بھی   حکومت سازی اورصدر کے مواخذہ اور  دیگر اختلافی معاملات پر پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی زبردست صلاحیت کا  مطاہرہ کیا ہے۔ لوگ پاکستانی قیادت کے بارے میں ضرورت سے زیادہ بد گمانی کا شکار ہیں مگر پاکستانی قیادت نے  تاریخ سے کئی سبق سیکھے ہیں۔

حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا کیونکہ دنیا کا کوئی ملک اپنے سائنسدان کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرتا لیکن پاکستان کے ایٹمی ہتھیار وں کی حفاطت نیوکلئیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ماتحت ہے جو انتہائی پروفیشنل افراد کے ہاتھ میں ہے اور ملک کا آئندہ صدر اس کا سربراہ ہوگا۔  

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available