فلپائن نے مسلم باغیوں کے ساتھ امن معاہدہ منسوخ کردیا
August 21, 2008
فلپائن کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ شورش زدہ جنوبی علاقے میں تشدد کے بعد ملک کے مسلمان باغی گروپ کے ساتھ اپنے امن معاہدے کو منسوخ کررہی ہے۔
اس معاہدےسے جس پر گذشتہ ماہ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ یا ایم آئی ایل ایف دستخط کیے تھے، جنوبی جزیرے مندا ناؤ میں موجودہ خوداختیار مسلم علاقے میں توسیع ہونا تھی۔ فلپائن کی سپریم کورٹ نے عیسائی تنظیموں کی جانب سے اپیلوں کے بعد اس معاہدے کو روک دیاتھا جن کا کہناتھا کہ یہ معاہدہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے دوباغی کمانڈورں نے جزیرے منداناؤ کے کئی دیہاتوں پر حملے کیے، درجنوں افراد کو ہلاک کردیا، لوٹ مار کی اور گھروں او ر کھیتوں کو آگ لگادی۔
صدر گلوریا ارویو کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کی تنسخ تکلیف دہ قدم ہے۔ ترجمان کے کہا کہ صدر ارویو آئین کی حدود کے اندر رہتے ہوئے کسی نئے معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔