Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اولمپکس: چین کے مثالی کردار پر  ماہرین کے مباحث

August 21, 2008

Activists unfurl banner, Tibetan flags on top of Beijing Olympics billboard, next to China Central Television headquarters in Beijing, 15 Aug 2008
بیجنگ میں اولمپکس کے بینر کے ساتھ ساتھ تبت کی آزادی کے حق میں بینر لگا ہوا ہے
بیجنگ میں اولمپک کھیلوں کا اختتام ہونے والا ہے۔اس دوران مختلف مقابلوں میں سینکڑوں تمغے دیے گئے اور درجنوں ریکارڈ توڑے گئے۔سپورٹس کے ماہرین تو اعداد و شمار جمع کرنے میں مگن ہیں جب کہ سیاسی تجزیہ کار یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ چین کی میزبانی  نے جو انوکھی مثال قائم کی ہے اس کا چین پر اور اس کے عوام پرکیا اثر مرتب ہوگا۔

اولمپکس کی افتتاحی تقریبات انتہائی دلکش تھیں۔  اسی طرح  نئی زیرِ زمیں ریل اور سٹیڈیم کا نیا ڈیزائن دم بخود کردینے والے تھے۔چین کی حکومت کی خوب واہ وا ہوئی جس نے اولمپک کی تیاری پر تقریباً 45 ارب ڈالر خرچ کیے۔

شی ژِن  ہانگ جو بیجنگ میں پیپلز یونیورسٹی میں شعبہ ٴ امریکیات کے ڈائیرکٹر ہیں، کہتے ہیں کہ چین میں اولمپکس کا نتیجہ  یہ ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے نہایت سخت اقدامات کیے گئے جن کے باعث  بیجنگ میں دس سال میں پہلی بار اتنی صاف فضا اور اتنا صاف آسمان دکھائی دیا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہ اولمپکس کا سب سے بڑا کارنامہ یہی ہے کہ لوگوں کو اور حکومت کو احساس دلا دیا گیا ہے کہ صاف ہوا اور ٹریفک کی آسان آمد و ر فت معاشرے کے لئے کتنی اہم ہیں۔

کچھ اور لوگوں کا خیال ہے کہ اولمپک کھیلوں کے ذریعے چینی معاشرے کے آزاد ہونے کے خواب  شرمندہ ٴ تعبیر نہیں ہو سکے۔غیر ملکی صحافیوں کو زیادہ آزادی سے رپورٹیں بھیجنے کی اجازت تھی تاہم انہیں کچھ نہ کچھ پابندیوں کا پھر بھی شکار رہنا پڑا۔کئی انٹرنیٹ پروگرام بدستور بند رہے ۔ حکومت نے احتجاجیوں کے لیے ایک خاص جگہ مقرر کر دی تھی مگرمظاہرے کرنے کی 77 درخواستوں میں ایک بھی منظور نہیں کی گئی۔اور کچھ درخواست گذاروں کو حراست میں رکھے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

حقوقِ انسانی کے کارکن کہتے ہیں کہ  ان کھیلوں نے  سیاسی مخالفین  اور کچھ نسلی اور مذہبی گروپوں کے خلاف سختی کو بڑھا دیا ہے۔حکام نے  اولمپک کھیلوں کی تیاریوں میں کچھ لوگوں کے گھروں کو تباہ کر دیا ، بہت سےغیر ملکی تارکینِ وطن ، گداگروں اور بے گھر افرادکو ملک بدر کیا گیا۔

مصنف  ڈیوڈ والچنسکی کہتے ہیں کہ انہیں اولمپکس سے کبھی یہ امید نہیں تھی کہ وہ چین کو بدل ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین واحد جماعت کی کمیونسٹ آمریت ہے۔ان کی       معیشت کو کسی کی مدد نہیں چاہیئے۔انہیں اپنی خوشحالی دنیا کو دکھانے کا شوق نہیں ۔انہیں اقتصادی اعتبار سے کسی کی محتاجی بھی  نہیں۔وہ تو منزل پہ پہنچ چکے ہیں چنانچہ مجھے تو یہ غلط فہمی کبھی نہیں تھی کہ ان کھیلوں کے باعث چین باقی دنیا  کے ساتھ گھل مل جائے گا۔

ادھر امریکہ میں قائم ایشیا سوسائٹی کے ڈائرکٹر جمیل مطزل نے کہا کہ چین کی یک جماعتی حکومت نے کھیلوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا ہے کہ اس کا وجود جائز ہے۔

واشنگٹن میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے شعبہٴ مطالعہٴ ایشیا کے صدر وکٹر  شا   کہتے ہیں کہ چین کے لیڈروں کا چینی معاشرے کو آزاد کرنے کا کوئی لمبا چوڑا پروگرام نہیں ہے۔مگر انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے کھیلوں کی مشعل بجھنےکے بعد بھی  ان پر  عالمی دباؤ بدستور رہے گا۔

اقوام ِ متحدہ کے ایک عہدیدار خالد ملک نے کہا ہے کہ بیجنگ اولمپک کھیلیں یادگار رہیں گی۔

عمومی طور پر ماہرین کا خیال ہے کہ اولمپکس کے نتیجے میں کھیل، تجارت اور عالمی سیاست کے میدانوں میں مستقبل میں   چین کے عوام میں اعتماد بڑھے گا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available