اولمپکس دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ بیجنگ گئے ہیں جنہوں نے اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے ساتھ ساتھ چین کی تفریحی مقامات کا بھی لطف اٹھایا۔ بیجنگ کے قریب جو تفریحی مقام سیاحوں کی توجہ کا سب سے زیادہ مرکز بنا ، وہ دیوار چین ہے۔ بیجنگ کے شمال میں واقع عظیم دیوار چین کے اس حصے میں بھی اولمپکز نے اپنا نشان چھوڑا ہے۔ چینی اور غیر ملکی سیاح دونوں ہی اس کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں۔ جیسے کہ کیلی فورنیا کی کارڈیل فیملی۔ وہ ماضی میں ایک چینی طالب علم سونگ وی جن کی میزبانی کر چکے ہیں۔ وہ یہاں ان کے ساتھ ہے اور اپنا شہر بہت فخر سے انہیں دکھا رہا ہے۔ وی جن کا کہنا ہے کہ چین اور ببجنگ دنیا بھر سے دوستوں کو خوش آمدید کہ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں اپنے قیام سے لطف اندوز ہوں گے۔ پیٹر کارڈل کے مطابق انہیں ملنے والے اکثر چینی متجسس نظر آئے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ امریکہ کے بارے میں ، یہ کہ ہم کہاں سے ہیں اور ہمارے اب تک کے چین کے دورے کے بارے میں تاثرات جاننا چاہتے ہیں۔ زیادہ تر غیر ملکی سیاح یہاں آئے تو کھیلوں کے لیے ہیں لیکن وہ چین کی دوسری دلچسپیوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر کہ بیجنگ کے ایک ماڈرن اور تیزرفتار شہر ہے خوشی ہوئی۔ ان کا کہناتھا کہ خصوصاً ٹرانسپورٹ کا نظام۔ ایک جگہہ سے دوسری جگہہ سفر بہت آسان ہے۔ بہت سارے ریسٹورینٹز ، انتہائی صاف تو ہم واقعی بہت زیادہ انجوائے کر رہے ہیں۔ بیلجیم کے اینڈری اپنے بیجنگ کے قیام سےبہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ جانتے ہی کہ کچھ غریب چینی اس سے خوش نہیں کیونکہ وہ اسے دیکھنے نہیں جاسکتے اور ہوسکتا ہے کہ انہیں اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا ہو۔ کچھ رہائشیوں نے اولپمکز سے پہلے بیجنگ میں بڑے پیمانے پر نئی تعمیرات کی شکایت کی ہے۔ کچھ چینوں کو نئی تعمیرات کی وجہ سے اپنے گھروں سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کھیلوں کے باعث دنیا کی توجہ چین میں انسانی حقوق کے مسائل سے ہٹ سکتی ہے۔ بزنس پڑھنے والے ایک چینی طالب علم کا کہنا ہے کہ یہ اولمپک گیمز اہم ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصاً چین کی ترقی کے لیے۔ لہٰذا میرے خیال میں اولمکپز بیجنگ بلکہ خود چین کے لیے بہت اہم ہیں۔ جیسن دنیا کی عجائبات میں شامل عظیم دیوار چین کی سیر سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہیں اولمپکس کے موقع پر چین آکر بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔