Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے صدارتی امیدوار پر تنقید میں اضافہ


September 4, 2008

Supporters of Pakistan People's Party make victory signs in front of portraits of their leaders, slain Benazir Bhutto (top r) and her husband Asif Ali Zardari (top l) in Karachi, 30 Aug 2008
پیپلز پارٹی کے حامی
صدارتی انتخابات میں اب صرف دو روز باتی ہیں اور حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری صدارت کے لیے سب سے مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔

لیکن پاکستان مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور جماعتِ اسلامی پر مشتمل اپوزیشن جماعتیں آصف زرداری کی بطور صدر اہلیت پر مسلسل تنقید کررہی ہیں۔

اپوزیشن کے بقول پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین ماضی میں بدعنوانی کے الزامات کے باعث متنازعہ شخصیت ہیں اور اُن کے صدر منتخب ہونے سے ایوانِ صدر ایک سیاسی جماعت کا مسکن بن جائے گا۔

اُدھر، پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے آصف زرداری کے خلاف تمام تر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریک چیرمین نے اپنی جمہوری ساکھ کو بھرپور طریقے سے منوایا ہے اور ایوانِ صدر کو جمہوری عمل داری کی جانب بحال کیا ہے۔

اُن کے بقول پاکستان پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں، پاکستانی کشمیر اور قبائلی علاقوں میں حمایت حاصل ہے اور اِس اعتبار سے جماعت کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا پورا حق ہے۔

دریں اثنا،مسلم لیگ ن کے ایک رہنما احسن اقبال نے جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آصف زرداری سے، بقول اُن کے، پی سی او چیف جسٹس حلف لیتے ہیں تو آصف زرداری کا انتخاب متنازعہ ہو جائے گا۔ اُن کامطالبہ تھا کہ فوری طور پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال کیا جائے تاکہ جو بھی آئندہ منتخب ہونے والے صدر ہیں اُن سے پاکستان کے آئینی اور قانونی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری حلف لے سکیں۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
بغداد اور موصل میں بموں کے حملوں میں 33لوگ ہلاک
وھیل کے نغموں کا کھوج لگانے کی جستجو
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available
ورجینیا میں ایک اردو ادبی محفل  Video clip available
ایران میں ایک نئے میزائل کا تجربہ
اوباما نے ہلیری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا
باغیوں کے اہم شہر پر سری لنکا کی فوج کا قبضہ
افغانستان میں بم کے خود کُش حملے میں 10 افراد ہلاک
بنکاک: مظاہرین عدالتی فیصلے کے منتظر 
کمال اتاترک کی زندگی پر ایک متنازعہ فلم 
امریکہ میں سبزی خوری کے رجحان میں اضافہ
ایڈز کا عالمی دن: بیشتر توجہ روک تھام پر مرکوز
امریکہ کسادبازاری سے دوچار ہے: اقتصادی ماہرین
غیرملکی عناصر قوموں کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،صدر زرداری
ممبئی حملوں سے فلمی دنیا لرزہ براندام
”پاکستان ممبئی دھماکو ں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرے“
سوات خود کش حملہ کم ازکم سات ہلاک
کراچی میں تشدد جاری ،مزید11 ہلاک
پاک بھارت تناؤ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دھچکا لگ سکتا ہے  Video clip available
ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے بعد بھارت۔پاک تعلقات پر خطرے کے بادل
امریکہ میں نئے صدر کی آمد اور پرانے صدر کی رخصتی کس طرح ہوتی ہے؟  Video clip available
واشنگٹن کی تاریخی عمارتوں کے دلچسپ حقائق  Video clip available
وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کردیا
چینی صدر کا اقتصادی انحطاط کے بارے میں انتباہ
اوباما معیشت کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں  Video clip available
اوباما ، ہلری کلنٹن کو وزیرِ خارجہ نامزد کردیں گے
صومالی سمندری ڈاکؤں کے ساتھ سمجھوتا  یوکرین کے جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیا جائے گا
کابل میں بم کا خوکُش حملہ  تین افراد ہلاک چھ زخمی
بنوں، لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں
پکڑے ہوئے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ اُسے کیے گئے قتلِ عام پرکوئی پشیمانی نہیں
اسرائیل نے مزید فلسطیوں کی رہائی کی منظوری دے دی