Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین


September 4, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

First-term Alaska Gov. Sarah Palin (file photo)
    سارہ پالین
چوالیس سالہ سارہ پالین اکثر امریکیوں کے لیے ایک نیا چہرہ ہیں۔ سینیٹر جان مک کین کی جانب سے ان کے  ساتھ نائب صدر  کے لیے  انتخاب لڑنے والی الاسکا کی یہ گورنر اپنے آپ کو ایک روائتی ماں کہتی ہیں۔  جب کہ تجزیہ کاروں کا یہ کہنا ہے کہ وہ اس سے قطعی مختلف ہیں۔ 

بہت سے امریکی سوال کررہے ہیں کہ سارہ  پالین کون ہیں؟ جمعے کے روز ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارت کے لیے نامزد امیدوار جان مک کین نے  قوم کو ان سے متعارف کروایا۔  وہ ایک بیوی اور پانچ بچوں کی ماں ہیں۔  سب سے چھوٹا بچہ ڈاون سینڈروم کا مریض ہے۔   پالین کو اپنے بچے کے مرض کا علم  دوران حمل ہی ہوگیا تھا۔  لیکن وہ اسقاط حمل کی مخالف  ہیں  اور شادی سے قبل جنسی تعلقات سے اجتناب  کرنے کی حامی ہیں جس کی بنا پر قدامت پسند ان کی تعریف کرتے ہیں۔ تاہم پیر کے روز سارہ پالین نے اپنی سترہ سالہ غیر شادی شدہ  بیٹی کے حاملہ ہونے اور پیدا ہونے والے بچے کو  خود پالنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ وہ اور ان کے شوہر کے مطابق انہیں اپنی بیٹی کے اس  فیصلے پر فخر ہے۔

خود اپنے بارے میں گورنر کا کہنا ہے کہ میرے والدہ اور والد  دونوں ایک مقامی ایلیمینٹری سکول میں کام کرتے تھے اور میرے شوہر اور میں، ہم  دونوں بھی ا اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہوئے بڑے ہوئے۔ میں الاسکا کی ایک عام ہاکی مم تھی۔

وہ اوسط درجے کی طالبہ تھیں۔ ہائی سکول  باسکٹ بال ٹیم  میں وہ ایک  نمایاں  کھلاڑی تھیں جس میں انہوں نے اپنی سخت جانی کے باعث ایوارڈ بھی جیتا تھا۔  سیاست میں آنےسے پہلے وہ ماہی گیری  کے ایک  کاروبار کی مالکہ اور ٹی وی  سپورٹس رپورٹر تھیں۔

ان کے والد چارلس ہیتھ کا کہنا ہے کہ  سارہ  کی اپنی ایک  مضبوط  سوچ تھی اور خاص طور پر اس وقت جب وہ خود کو درست خیال کررہی ہوتی تھیں۔ اور   ایسا اکثر ہوتا تھا۔

انہوں نے سٹی کونسل سے ایک چھوٹے شہر کی میئر کے عہدے تک پہنچیں  اور  پھر  دو سال سے بھی کم عرصہ پہلے وہ   الاسکا کی گورنر  منتخب ہو گئیں۔

گورنر کے طور پر انہوں نے  طاقت ور گروپوں  کے خلاف جدوجہد کی اوروہ  اپنی ریاست میں  تیل نکالنے کے متنازع معاملے میں اضافے کی حامی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ توانائی کے ذرائع  پر نہ ختم ہونے وا لی بحث  خاص طور سے الاسکاوالوں کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں۔  ہم مسئلے کو حل کرنے ، تیل پیدا کرنے  اور باقی ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے  کے لیے تیار ہیں۔

الاسکا کے اسی فی صد عوام انہیں پسند کرتے ہیں۔  

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available