شیام بینیگل ایک ایسا نام ہے جو کہ بھارتی سنیما کے ساتھ بین ا لاقوامی سطح پر بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ 70 کے عشرے میں انکور، نشانت اور منتھن جیسی اصل زندگی کی سچائی سے جڑی بولڈ فلمیں بناکر فلم ساز شیام بینیگل نے ہندی فلموں کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔ سنجیدہ فلمیں بنانے کے لیے مشہو بینیگل بہت جلد اپنی پہلی کامیڈی فلم’ ویلکم ٹو سجن پور‘ لے کر لوگوں سامنے آرہے ہیں۔
یہ پہلی بار ہے جب بینیگل کامیڈی کا سہارا لے کر سنیمابینوں تک اپنی بات پہچانے کی کوشیش کرے گے۔ ’ویلکم ٹو سجن پور‘ میں شرےیاس تل پڑے،امرتا راؤ اور روی کشن اہم رول کر رہےہیں۔ ممببئ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیام بینیگل نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے مزاحیہ فلم بنانے کی خواہش اُن کے دل میں پنپ رہی تھی۔ اُن کی اس خواہش کو اسکرپٹ کی شکل رائٹراشوک مشرا نے دی۔ اور اس طرح شیام بینیگل نے اپنی پہلی کامیڈی فلم کی ہدایت کاری کی ذمےداری اپنے ہاتھوں میں لی۔
ویلکم تو ڑاجن پور کی ہیروئن
ویلکم ٹو سجن پور 19 ستمبر کو پورے بھارت میں ریلیز ہورہی ہے۔ نامور فلم ساز شیام بینیگل کے مطابق انھوں نے ہلکی پھلکی کامیڈی کے ذریعے سماج کے سامنے سنجیدہ پہلوؤں کو اُجاگرکرنےکی کوشیش کی ہے۔ فلم ’ویلکم ٹوسجن پور‘ کی کہانی مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کی ہے۔ اِس پورے گاؤں میں صرف مہادیو یعنی کہ اداکار شرےیاس تل پڑے تعلیم یافتہ شخص ہے۔ اور وہ گاؤں کے جاہل لوگوں کے لیے خط لکھنے کا کام کرتا ہے۔ اِس فلم کے ذریعے شیام بینیگل نے 21 ویں صدی میں ب ھارت کے دیہاتوں کی زندگی کو فلم بینوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ بینیگل نے سجن پور گاؤں کا پورا سیٹ حیدرآباد کے رامو جی فلم سیٹی میں بنوایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کا اصل نام ’مہادیوکا سجن پور‘ تھا۔ شوٹنگ کے دوران تمام فنکار روزانہ صبح ایک دوسرے سے مل کرویلکم ٹو سجن پور کہتے۔ جس کے بعد شرےیاس نے بینیگل کوفلم کا نام بدل کرویلکم ٹو سجن پور رکھنے کی صلاح دی۔ اور بینیگل نے اپنی پہلی کامیڈی فلم کا نام بدل دیا۔