جنوبی افریقہ نے پاکستان کی طرف سے سیریز کھلانے کی تجویز مسترد کر دی
سردار خان کراچی September 5, 2008
آئی سی سی چمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے التوا سے پیدا شدہ خلا کو پُر کرنے کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو اُس وقت ایک اور شدید دھچکا لگا جب جمعے کو جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی تین قومی ٹورنامنٹ کی تجویز کو مسترد کردیا۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں انگلستان میں سیریز مکمل کی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ جنوبی افریقہ میں تین قومی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے جِس میں پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ شریک ہوں، لیکن جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اُن کے کھلاڑی شدید تھکن کا شکار ہیں اور وہ اِسی سال اکتوبر تک مکمل آرام کرنا چاہتے ہیں۔