Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیویارک میں ڈاکٹر عافیہ پر مقدمے کی سماعت ملتوی


September 5, 2008

Aafia Siddiqui in the custody of Counter Terrrorism Department of Ghazni province in Ghazni City, Afghanistan, 17 Jul 2008
ڈاکٹر عافیہ امریکی انسدادِ دہشت گردی کے ادارے کی تحویل میں
امریکی اہل کاروں پر بندوق سے حملے کے الزام میں زیر ِحراست پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے پر جرح 22 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
 
نیو یارک کی ایک ضلعی عدالت میں جمعرات کو ہونے والی پیشی میں زیادہ تر بحث اس پر ہوئی کہ ڈاکٹر صدیقی کی ذہنی حالت کا معائنہ کیسے ہوگا اور انہیں کس طرح اس کارروائی میں شامل کیا جائے گا۔
 
وکلائے صفائی نے نکتہ اٹھایا کہ 36 سالہ پاکستانی ڈاکٹر چونکہ مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنی ہیں اس لیے ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، اور ان پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

وکیل الزبتھ فنک نے کہا: ’میرے خیال میں اس عورت کو 2003ء میں اس کے بچوں کے ساتھ اغوا کیا گیا اور اسے پاکستانی یا امریکی حراست میں رکھا گیا‘

انہوں نے کہا کہ ان کی موکل کی ذہنی اور نفسیاتی صحت کے طبی معائنے کو یقینی بنایا جائے اور انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی خود عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ ان کی وکیل ایلزبتھ فنک کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ تلاشی کا وہ طریقہٴ کار ہے جس سے جیل خانے سے نکلنے سے پہلے ڈاکٹر صدیقی کو گزرنا پڑتا ہے۔

اس طریقہ کار میں ملزم کے کپڑے اتار کر پہلے اس کے ہاتھ اوپر کروائے جاتے ہیں اور پھر اسے آگے جھک کر کھانسنے کو کہا جاتا ہے۔ وکیل صفائی الزبتھ  فنک نے عدالت کو بتایا کہ چونکہ ڈاکٹر صدیقی کے پیٹ میں ٹانکے لگے ہیں اس لیے ان کے لیے یہ طریقہ کار بے حد تکلیف دہ ہے۔

خود ڈاکٹر صدیقی کے وکیل 11 اگست سے ان سے نہیں مل سکے کیونکہ وہ اس تلاشی سے بچنے کے لیے جیل میں اپنی کوٹھڑی سے باہر نہیں نکلتیں۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صدیقی کا عام ملزمان سے زیادہ خیال رکھا جا رہا ہے اور ان کے لیے خصوصًا ایک خاتون ڈاکٹر کو نیو یارک بلوایا جا رہا ہے۔

عدالت میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کپڑے اتار کر تلاشی کا مخصوص طریقہ کار ڈاکٹر صدیقی تک محدود نہیں بلکہ جیل میں موجود ہر ملزم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے وقت اس سے گزرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر صدیقی کی عدم موجودگی اور جیل سے باہر نکلنے سے انکار سے ایک مسئلہ یہ بھی پیدا ہوا ہے کہ ڈاکٹر صدیقی کو مقدمے کی کاروائی کا حصہ کیسے بنایا جائے۔ جج رچرڈ برمن نے بارہا کہا کہ ڈاکٹر صدیقی اگر عدالت میں پیش ہوسکیں تو خود ان کو فائدہ ہوگا لیکن یہ ان کا فیصلہ ہے۔

Protest in favor of Dr. Aafia
عدالت کے باہر ڈاکٹر عافیہ کے حق میں مظاہرہ
اس سلسلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے انہیں عدالتی کاروائی میں شریک کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

12 ستمبر تک دونوں معاملات، یعنی ذہنی صحت کے طبی معائنے اور مقدمے میں شرکت کے طریقہ کار پر وکلائے صفائی کو اپنی تجاویز عدالت کو بھیجنی ہیں، 17 ستمبر تک وکیل استغاثہ کو اس کا جواب دینا ہے اور 22 ستمبر کو عدالت میں یا تو ان تجاویز پر فیصلہ ہوگا یا اگر پہلے ہی دونوں فریقوں میں اتفاق ہو گیا تو جرح کا آغاز ہوگا۔

اس کے علاوہ وکیل صفائی نے ڈاکٹر صدیقی کے ایک گائناکالوجسٹ سے معائنے کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔

عدالت کے باہر ڈاکٹر صدیقی کے حق میں مظاہرین پوسٹر اور بینر لیے کھڑے نظر آئے۔ 
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available