Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جان میک کین نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کردیا

September 5, 2008

Senator John McCain at the Republican National Convention in St. Paul, Minnesota, 04 Sep 2008
میک کین سینٹ پال میں
امریکہ کی ری پبلیکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین جمعے کےروز وسکانسن، مشی گن اور کولوراڈو سے انتخابی مہم شروع کررہے ہیں۔

سینیٹر میک کین نے ریاست منی سوٹا کے شہر سینٹ پال میں اپنی پارٹی کے قومی کونشن کے آخری دن جمعرات کے روز پارٹی کی جانب سے نامزدگی کو باقاعدہ طور پر قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ منتخب ہوگئے تو بقول ان کے وہ اور ان کی نائب صدارت کی ساتھی الاسکا کی گورنر سیرا پیلن زیادہ اخراجات کرنا، ملک کے لیے کچھ نہ کرنا، اپنی ذات کو ملک پر اہمیت دینے کے پرانے رویوں کو بدل دیں گے۔

ایری زونا کے قانون ساز اور سابق فوجی میک کین نے ڈیموکریٹس  کے ساتھ اپنے کام کے ریکارڈ کا ذکرکیا اور یہ وعدہ کیا کہ وہ صدر کی حیثیت سے دونوں پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ انہیں اپنے مخالف ڈیموکریٹک صدارتی امیدواربراک اوباما سے بڑے اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوباما کی عزت اور احترام کرتے ہیں مگر انہوں نے خبردار کیا کہ وہ ٹیکس بڑھا دیں گے اور حکومتی اخراجات میں اضافہ کردیں گے۔

سینیٹر اوباما کی صدارتی مہم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جان میک کین شاید یہ بھول گئے ہیں ایری زونا کے یہ سینیٹر لگ بھگ 30 سال تک’ کچھ نہ کرنے والے اس گروہ‘ کا حصہ رہے ہیں۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available