Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پارلیمنٹ اور چاروں اسمبلیاں ہفتے کے روز ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گی

September 5, 2008

صدارتی انتخابات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں اور چھ ستمبر ہفتے کے روز پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیاں ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گی۔

صدارتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سب سے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی اورمسلم لیگ ق کی طرف سنیٹر مشاہد حسین صدارتی امیدوار ہیں۔

آصف  علی زرداری کے سیاسی مخالفین اُن پر کڑی تنقید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جِن کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بد عنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنے کی وجہ سے متنازعہ شخصیت بن چکے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اکثریتی جماعت ہونے کے اعتبار سے اُسے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا پورا حق ہے اور وہ پُر اعتماد ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں آصف زرداری کو ہی صدر منتخب کریں گی۔

تین نومبر کی معزول عدلیہ بحال نہ کرنے پر بھی وکلا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سےآصف  علی زرداری تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ اِسی سلسلے میں جمعے کے روز تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اُن کے خلاف سینکڑوں افراد پر مشتمل ایک جلوس کی قیادت کی۔

انھوں نے کہا ’یہ واضح ہوگیا ہے کہ آصف زرداری کسی صورت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال نہیں ہونے دے گا۔ وکیلوں کو خرید رہے ہو، ججز کو خرید رہے ہو، سب کو خرید لو۔ لیکن تم چیف جسٹس افتخار کو نہیں خرید سکتے۔‘

خیال رہے کہ سابق صدر مشرف 18اگست کو مواخذے کی تحریک سے پہلے سے ہی  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جِس کے بعد اب نئے صدر کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available