Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب


September 6, 2008

 آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ سینٹ اور قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کو 281ووٹ ،پنجاب اسمبلی میں 123،سندھ میں 162، صوبہ سرحد میں 107 اور بلوچستان اسمبلی میں 59ملے ہیں ۔

 سترہویں ترمیم کے تحت صدر کو حاصل آئینی اختتارت کے پس منظر میں سابق مقتول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہرآصف علی زرداری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ملک کے مضبوط ترین صدر ہونگے ۔ قومی اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی کے دوران آصف علی زرداری کی دونوں بیٹیاں بختاور اور آصفہ بھی موجود تھیں اور جب چیف الیکشن کمشنر نے قومی اسمبلی میں نتائج کا اعلان کیا توسابق مقتول وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

زرداری کے مدمقابل مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار سعید الزاماں صدیقی کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں 111،پنجاب اسمبلی میں201 ، سرحد اسمبلی میں 10،بلوچستان اسمبلی میں دو اور سندھ اسمبلی میں کوئی ووٹ نہیں ملا۔

صدارتی انتخاب میں شامل تیسرے امیدوار مشاہد حسین سید نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں34،پنجاب اسمبلی میں 36،سرحد اسمبلی میں3،بلوچستان اسمبلی میں دو اور سندھ اسمبلی میں کوئی ووٹ نہیں ملا۔

 صدر کے انتخاب کے لیے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے اسلام آباد میں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے اردگرد سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدا م کئے گئے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available