Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

احمدی نژاد اور چینی صدر کے درمیان بیجنگ میں ملاقات

September 6, 2008

Chinese President Hu Jintao (r) greets Iranian President Mahmoud Ahmadinejad at the Great Hall of the People in Beijing, 06 Sep 2008
چین کے صدر ہو جنتاؤ ( دائیں ) اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد
چین کے صدر ہو جنتاؤ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں عالمی طاقتوں کو لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر محموداحمدی نژاد نے ہفتے کے روز بیجنگ میں چین کے صدر ہوجنتاؤ سے ملاقات کی ہے ۔
صدر احمدی نژاد بیجنگ پیرا لمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور ایرانی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لیے ایک روز دورے پر بیجنگ گئے تھے۔

چین کے صدر  نے 12 مئی کوجنوب مغربی چین میں آنے والے زلزلے کے بعد، جس میں 80 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، تہران کی امداد  اور معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

چین ،امریکہ ، برطانیہ ،فرانس ، جرمنی اور روس کے ساتھ ان مذاکرات میں شامل ہے جن کا مقصد ایران پریورینیم کی افزودگی کا پروگرام روکنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

مغربی ممالک یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کام کررہا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے زن ہوا نے کہا ہے کہ صدر احمد نژاد نے صدر ہو کو بیجنگ اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available