سمندری طوفان حنّا نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرا گیا
September 6, 2008
امریکی موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ سمندری طوفان حنّا ہفتے کی صبح امریکہ کی مشرقی ریاستوں، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی سرحد کے قریب ٹکرا گیا ہے۔
نیشنل ہری کین سینٹر نے کہا ہے کہ حنّا کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مستقل رفتار کی ہوائیں ہیں لیکن توقع ہے کہ اب جب کہ زمین سے ٹکرا چکاہے، اس کی شدت میں کمی آئے گی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں 25 سینٹی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے اور یہ کہ سیلاب بھی آسکتا ہے۔
نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا نے طوفان کی تیاری میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے۔