عراقی پولیس نے کہا ہے کہ شمال مغربی قصبے تل افار میں ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ہونےوالے اس حملے میں کم ازکم پچاس افراد زخمی بھی ہوئے۔
ایک اور واقعہ میں جمعے کے روز عراقی پولیس نے کہا کہ ایک خود کش کار بمبار نے شیعہ سیاسی راہنما احمد شلابی کے قافلے پر حملہ کیا ۔ چلابی اس حملے میں محفوظ رہے مگر اس حملے میں دو افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جن میں شلابی کے 5 محافظ بھی شامل تھے۔
احمد شلابی کا موٹر گاڑیوں کا قافلہ مغربی بغداد میں ان کے دفتر کی طرف جارہا تھا ۔ قافلے میں ان کی موجودگی کےبارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔
احمد شلابی جو ایک اعتدال پسند شیعہ راہنما ہیں، 2003 میں عراق پر امریکی قیادت کے حملے سے قبل واشنگٹن کے ایک مشیر اور پنٹاگان کی ایک پسندیدہ شخصیت تھے۔