صوبائی دارلحکومت پشاور کے نواح میں کوہاٹ روڈپر واقع ایک پولیس چوکی کے قریب ہونے والے کاربم دھماکے میں کم ازکم 16 افراد ہلاک او80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کی جانب سے دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے
پاکستانی طا لبان نے اس حملے کی ذمةداری قبول کرلی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے قبائیلی علاقوں میں پاکستانی فوجی کارروائی کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق بارود سے بھری ایک گاڑی کو زنگلی چیک پوسٹ کے قریب اڑیا گیا۔ دھماکے کی شدت سے قریب ہی واقع عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد افرادان عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صوبہ سرحد کے وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے اس دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔