Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ایوانِ صدر اور پارلیمان کے درمیان توازن قائم کرنا اَوّلین ترجیح ہوگی: نو منتخب صدر زرداری


September 6, 2008

Asif Ali Zardari with his daughters  during celebration dinner at prime minister residence in Islamabad, 06 Sep 2008
آصف زرداری اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ ایوانِ وزیر اعظم میں حاضرین سے خطاب کر رہے ہیں
صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں افطار ڈنر سے اپنے مختصر خطاب میں نو منتخب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ جمہوریت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنی مختصر تقریر میں نو منتخب  صدرِ پاکستان نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی قائم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ خود مختار ہے اور بحیثیتِ صدر وہ پارلیمان کے تابع رہیں گے۔

نو منتخب صدر نے کہا کہ ایک کمزور جمہوریت نے دو تہائی اکثریت سے صدر کو منتخب کرکے وہ کام کر دکھایا جو ایک فوجی آمر نہ کر سکا،اور یہی جمہوریت کا پیغام ہوتا ہے۔

اپنے ناقدین کے اِن الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہ وہ ایک متنازعہ صدر ہوں گے، اُنہوں نے کہا:’99فی صد لوگوں نے صدر کو منتخب کیا ہے اور اُن پر تنقید کرنے والے جمہوریت کے اِس پیغام کو سمجھیں۔‘

 اِس سے قبل انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے ایک تحریری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایک مشکل وقت درپیش ہے اور ایسے میں اُن کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اور پارلیمان کی حمایت اُن کی اولین ترجیح ہوگی اور آئین میں ترامیم کرکے ایوانِ صدر اور پارلیمان کے درمیان توازن قائم کیا جائے گا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available