Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

وزیر خارجہ رائس کی صدر معمر قذافی سے ملاقات

September 6, 2008

US Secretary of State Condoleezza Rice (left) at meeting with Libyan leader Moammar Gadhafi (in white)
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈو لیزا رائس لیبیا کے صدر قدافی سے ملاقات کر رہی ہیں
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزارائس نے لیبیا کے دارلحکومت تریپولی میں ایک تاریخی دورے کے دوران صدر معمر قذافی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امریکہ اور لبیبا کے درمیان تعلقات کا ایک اچھا آغاز ہورہا ہے۔

وزیر خارجہ رائس گذشتہ 55 برسوں میں لبیبا کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ امریکی سفارت کار ہیں ۔

جمعے کے روز صدر قدافی سے ملاقات کے بعد ، رائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں فریقوں نے تجارت، ثقافت اور تعلیم میں تعاون پر گفتگوکی ۔ لیبیا تیل برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

لبیبا کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمنٰ شلگام نے اسی نیوز کانفرنس میں کہا کہ دونوں فریقوں نے انسداد دہشت گردی ، عراق کی صورت حال اور سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفر پر بھی گفتگو کی۔

وزیر خارجہ رائس نے کہا کہ ان کا دورہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن کا کوئی مستقل دشمن نہیں ہےمگر انہوں نے کہا کہ لبیبا اور امریکہ کواپنے تعلقات کو آگے بڑھانے  کے لیے ابھی ایک لمبا سفر کرنا ہے۔

امریکہ نے 1986 میں صدر قدافی کے محل پر بمباری کی تھی جس کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ یہ امریکیوں پر دہشت گرد حملے میں لبیبا کے ملوث ہونے کا ردعمل تھا۔

توقع تھی کہ وزیر خارجہ رائس صدر معمرقذافی کو اس معاہدےپر عمل درآمد کے لیے زور دیں گی جس کے تحت لیبیا 1980 کے عشرے میں  لیبیا کے دہشت گرد حملوں سے منسلک تلافی کے مطالبوں کے تصفیے کے لیے متفق ہوگیا تھا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں دورہ کرنے سے پہلے اس وقت تک انتظار کرنا چاہیے تھا جب تک لیبیا تلافی کی رقم ادا نہ کردیتا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available