روسی صدر دیمتری میدویدف نے مغرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ انسانی امداد کے پردے میں جارجیا کو دوبارہ مسلح کررہا ہے۔
ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے صدرمیدویدف نے سوال کیا کہ اگر روس نے ایک سمندری طوفان کے بعد کریبین کے علاقے میں امداد کی ترسیل کے لیے اپنی بحریہ استعمال کی تو دوسرے ملک اس پر کس طرح کاردعمل ظاہر کریں گے۔
امریکہ پچھلے مہینے تبلیسی کے روس کے ساتھ تصادم کے بعد جارجیا کو امداد کی ترسیل کے لیے بحری جنگی جہازوں کا استعمال کرچکا ہے۔
واشنگٹن نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ اسلحے کی ترسیل کے لیے امدادی رسد کی آڑ لے رہا ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے سے روسی فوجیوں کے انخلاء پر زور ڈالنے کے لیے جارجیا میں سویلین مبصرین بھیجنے کے لیے عملی طور پر تیار ہے۔