ترک صدر عبداللہ گل ایک فٹ میچ دیکھنے کے لیے آرمینا پہنچ گئے ہیں۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان یہ ایک اہم پیش رفت ہے جن میں کوئی سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔
صدر گل کا ہفتے کے روز کا دورہ سرکاری نہیں ہے لیکن وہ آرمینا کا دورہ کرنے والے پہلے ترک رہنما بن جائیں گے۔ وہ پروگرام کے مطابق آرمینا کے صدر سرزہ سرکسیان سے ملاقات کریں گے۔
بعد میں ترک صدر آرمینیا کے دارلحکومت یریوان میں آرمینیا اور ترک فٹ بال ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا ایک کوالی فائنگ میچ دیکھیں گے۔
آرمینیا روانگی سے قبل صدر گل نے کہا تھا کہ انہیں امیدہے کہ فٹ بال کے اس میچ سے دونوں ملکوں کے درمیان، جو ایک مشترکہ تاریخ رکھتے ہیں، رکاوٹیں دور ہوں گی اور اس سے علاقائی امن اور استحکام میں بھی مدد ملے گی۔
صدر سرکس یان نے صدر گل کو فٹ بال میچ میں شرکت کی دعوت یہ کہتے ہوئے دی تھی کہ اس سے دونوں فریقوں کے بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کو فائدہ پہنچے گا۔