ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کی ایئرفورس پیر کے روز سے تین روزہ جنگی مشقیں شروع کررہی ہے۔
اتوار کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ فوجی مشقیں طیارہ شکن دفاعی نظاموں، نئے ہتھیاروں اور نئے حربوں پر مرکوز ہوں گی۔
یہ جنگی مشقیں بڑے پیمانے کی اس فوجی مشق کا جواب ہوسکتی ہیں جو اسرائیل نے جون میں کی تھی جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایران پر حملے کی مشق ہو سکتی ہے۔
اسرائیل اور مغرب کو ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہیں۔