اگر پی سی بی کو ضرورت نہ ہو تو وطن واپس جانے کے لیے تیار ہوں: جیف لاسن
سردار خان کراچی September 7, 2008
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلین کوچ جیف لاسن نے کہا ہے کہ اگر نئے پی سی بی چیرمین کی تقرری کے بعد ان کی ضرورت محسوس نہ کی گئی تو وہ کوچنگ چھوڑ کر وطن واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔
توقع کی جار رہی ہے کہ آصف زرداری کی طرف سے صدر کا حلف اٹھانے کے بعد وہ کرکٹ بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ کی حیثیت سے بورڈ کے نئے چیرمین کا تقرر کریں گے۔ واضح رہے کہ جیف لاسن کی کوچنگ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ابھی تک کوئی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہیں کر پائی، جس کی وجہ سے ان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جیف لاسن نے کہا کہ آسٹریلیا میں ان کے پاس کوچنگ کی کئی پیش کشیں موجود ہیں اور اگر پی سی بی نے ان کی ضرورت محسوس نہیں کی تو انھیں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔