ہری کین آئیک سے بہاماز،کیوبا اور امریکی خلیجی ساحل کو خطرہ
September 7, 2008
ہری کین آئیک
ہری کین آئیک ا انتہائی خطرناک درجے کیٹیگری فور تک پہنچ گیا ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہا ہے جس سے بہاماز، کیوبا اور امریکی خلیجی ساحل کو خطرہ لاحق ہے۔
ہری کین کے امریکی مرکز نے کہا ہےکہ آئیک جنوب مشرقی بہامازمیں جزیرے گریٹ اناگوا کے ذرا ہی مشرق میں ہے اور اس کے ساتھ 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوائیں شامل ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہری کین 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی طرف بڑھ رہاہے اور وہ اتوار کی رات مشرقی کیوبا اور پیر کی صبح وسطی کیوبا تک پہنچ سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں پر 50 سینٹی میٹر تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ہیٹی اور ڈومینیکن ری پبلک سمندری طوفان کے خلاف انتباہ جاری کرچکی ہیں۔ اس سے وہاں آنے والے ہری کین حنا کے باعث وہاں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جنوب مشرقی امریکی ریاست فلوریڈا کے عہدے داروں نے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو ریاست کے جزائر کیز کے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔