Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستان میں یوایس ایڈ کا کردار


September 8, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

USAID Unloading-textbooks-Kabul 23mar02 150.jpg

گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان جو تعاون شروع ہوا اس میں امریکہ کے امدادی ادارے یو ایس ایڈ کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔ وائس آف امریکہ نے پاکستان میں گذشتہ سات سالوں کے دوران اس ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں یو ایس ایڈ  کے سینئر ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر برائے ایشیا اور مشرق قریب  مارک وارڈ سے ایک خصوصی انٹرویو کیا۔

پاکستان میں لگ بھگ ایک عشرے سے زیادہ تعطل کے بعد امریکی امدادی پروگرام کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کیے جانے کے بارے میں مارک وارڈ کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب مجھ سے کہا گیا کہ میں پاکستان واپس جاکر یو ایس ایڈ کی سرگرمیاں پاکستان میں دوبار شروع کرنے کی ذمہ داری سنبھالوں جو کہ 90 کی دہائی میں معطل کردی گئی تھیں۔ اس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم اتحادی کی مدد کرنا تھا۔  امریکی صدر اور وزیرِ خارجہ کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں سیکورٹی کے میدان کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔  اور اسی مقصد کے تحت یو ایس ایڈ کی سرگرمیاں طویل وقفے کے بعد پاکستان میں دوبارہ شروع کی گئیں۔

مارک وراڈ کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام شروع کرنے ایک اہم مقصد سماجی شعبوں میں پاکستانیوں کی مدد کرنا  تھا  ان کا کہناتھا کہ امریکی انتظامیہ میں یہ سوچ موجود تھی کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ان کا اتحادی ہے اس لیے  حکومت کے ساتھ تعاون کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی بھی مدد کی جائے۔  ہمیں یہ معلوم تھا کہ 90کی دہائی میں یو ایس ایڈ کا سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد بہت سے سماجی شعبوں میں ترقی کا فقدان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ہمیں اور خود حکومتِ پاکستان کو بھی تشویش تھی۔  پاکستانی حکومت یہ چاہتی تھی کہ ہم دیگر امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ان کی مدد کریں خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں۔  

یوایس ایڈ نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کررہی ہے۔  ان شعبوں کے بارے میں مارک وارڈ کا کہنا تھا کہ 2002 میں ہم نے چار شعبوں میں کام شروع کیا تھا۔  یعنی صحت، تعلیم ، نجی شعبے کے فروغ اوعر جمہوریت کا فروغ۔  اب ہم ان کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کام کررہے ہیں جیسے کہ قبائلی اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد۔ پاکستان کے لیے یو ایس ایڈ کی امداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔  جب میں 2002 میں پاکستان گیا تھااس وقت ہم ایک پروجیکٹ کے لیے سال میں تقریباً 5 کروڑ ڈالرز خرچ کررہے تھے لیکن اگلے سال کے لیے کانگریس میں جو بجٹ زیرِ غور ہے وہ ماضی کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔  ویسے تو ہر شعبے میں ہی ہماری امداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن سب سے زیادہ  اضافہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ہوا ہے۔

امریکی امدادی کارروائیوں کے نتائج کا ذکرکرتے ہوئے مارک وارڈ نے کہا کہ جن علاقوں میں ہم صحت اور تعلیم کے لیے کام کررہے ہیں وہاں ان شعبوں میں ترقی ہوئی ہے جس کی وجہ سے  اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ 1990 کی دہائی میں کم عمر بچوں کی شرح اموات بہت زیادہ تھی لیکن2002کے بعدکم عمر بچوں کی شرحِ اموات میں 16 فیصد کمی آئی ہےاور اسکا کریڈٹ صرف یو ایس ایڈ کو نہیں جاتا کیونکہ دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں نے بھی اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیں یہ کامیابی ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی وجہ سے ہی حاصل ہوئی۔  اسی طرح تعلیم کے شعبے میں ہم جن علاقوں میں کام کررہے ہیں یعنی سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کے قریبی علاقے، وہاں اسکولوں میں داخلوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہےاور بچے تعلیمی سال مکمل کررہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available