Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالآخر کانگریس معاشی بحالی پیکیج منظور کرلے گی: اوباما

September 29, 2008

Sen. Barack Obama speaks at a campaign rally in Westminster, Colorado, 29 Sept. 2008
سینیٹر اوباما کولوریڈو میں اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار براک اوباما کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں بالآخر کانگریس سات کھرب ڈالر  مالیات کےمعاشی بحالی کے منصوبے کی منظوری دے دے گی، حالانکہ مجوزہ بل ایوانِ نمائندگان کی سطح پر کامیاب  نہ ہو سکا۔

اُنھوں نے پیر کے روز کولوراڈو میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ بیمار معیشت کو سہارا دینے کی خاطر  اقدام لینے کے بارے میں،  اُن کی امریکی خزانہ کے وزیر ہنری پالسن، ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور دوسرے قانون سازوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

اوباما نے الزام لگایا کہ غیر ذمہ دارانہ سوچ کی بنا پر معاشی مشکلات سامنے آئی ہیں، جِس میں امیروں کے پاس دولت  کا ارتکاز ہوا، جبکہ غریبوں تک خوشحالی کے ثمرات پھیلنے کی خواہش ادھوری رہی۔

 اُنھوں نے کہا کہ ری پبلیکن سنیٹر جان مک کین بش انتظامیہ کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا چاہتے ہیں، جِس میں معاشی ضاطبوں کے اطلاق پر کم سے کم توجہ دی گئی ۔

پیر کے ہی دِن  مک کین نے اوہائیو میں اپنے حامیوں کو بتایا کہ اوباما کی معاشی پالیسیاں،اُن کے الفاظ میں،ملک میں کساد بازاری لائیں گی۔ مک کین نے کہا کہ پچھلے ہفتے واشنگٹن میں مالی بحالی کے منصوبہ پر بات چیت  کے دوران اُنھوں نے ٹیکس دہندگان کے مفاد میں باتیں کیں۔

اوباما بھی جمعے کے روز معاشی مذاکرات کے لیے وائٹ ہاؤس آئے ہوئے تھے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available