Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

اوباما، مک کین انتخابی مہم کی انتخابی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں

October 4, 2008

جب کہ امریکی انتخابات میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے،امریکی صدارتی انتخاب کے دونوں امیدواروں نےاپنی مہم کے انداز میں تبدیلی کردی ہے۔

 دونوں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار براک اوباما اور ری پبلیکن امیدوار جان مک کین نے مالی بحران پر ترجیحی توجہ مرکوز کر لی  ہے۔ مشکل میں گھری ہوئی مالی صنعت کوسہارا دینے کے لیے سات کھرب ڈالر کے معاشی بحالی کے پیکیج کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد اوباما نے صحتِ عامہ کی طرف دھیان مبذول کرنا شروع کر دیا ہے۔

اوبامانے آج ہفتے کے روز ورجینا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئےاپنے حریف کے صحتِ عامہ سے متعلق ایجنڈے کو دقیانوسی قرار دیا۔

اوباما کی انتخابی مہم چلانے والوں کو کہنا ہے کہ صحت  سے متعلق  مک کین کے منصوبےسے لاکھوں امریکیوں کو نقصان پہنچے گااور لاکھوں شہری اپنے ہیلتھ انشورنس سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

ری پبلیکن پارٹی کے عہدے دار، اِن الزامات کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ مک کین اپنے حریف کے کردار کو ہدف بنائیں گے۔

جمعے کے روز سے ٹیلی ویژن پرآنےوالے ایک اشتہار میں اِس بات کا الزام لگایا گیا ہے کہ اوباما نے اپنے ٹیکس دائر کرتے  وقت  سچ سے کام نہیں لیا۔

مک کین اس وقت اریزونا ریاست میں ہیں اور ہفتے کو میڈیا کو انٹرویو دیں گے۔منگل کے روز  دونوں امیدوار ریاست ٹینی سی کے شہر نیش ویل میں دوسرے مباحثے میں شرکت کریں گے۔

دریں اثنا ری پبلکن پارٹی کی نائب صدارت کی امیدوار سارہ پیلن نے اوباما پر الزام لگایا ہے کہ ان کے ایک دہشت گرد سے مراسم رہے ہیں۔ بقول ان کے سینیٹراوباما کے ایلی نوائے کے ایک پروفیسر ولیم ایئرزکے ساتھ مراسم رہے ہیں ، جو 40 سال ویت نام جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے ملکی دہشت گرد گروپ کے رکن تھے۔

اوباما کی انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ الزام تراشی امریکی ووٹروں کی ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی حالت سے توجہ ہٹانے کا ایک حربہ ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available