Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پیلین کی جانب سے اوباماپر دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام

October 5, 2008

Republican vice presidential candidate Sarah Palin pauses during her speech at a campaign event in Lebanon, Ohio, 9 Sept. 2008
    ری پبلیکن نائب صدراتی امیدوار سارہ پیلین
ری پبلیکن نائب صدراتی امیدوار سارہ پیلین نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار براک اوباما پر دہشت گردوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں امریکی ووٹروں کے لیے ناقابل قبول بنانے کی کوششوں میں اضافہ کردیا ہے۔

الاسکا کی گورنر پیلین نے اتوار کے روز  اپنے الزامات کی بنیاد ایک  اخبار میں الی نوئے میں اس وقت کالج کے ایک پروفیسر ولیم آئرز کے ساتھ سینیٹر اوباما کے تعلقات کے بارے میں چھپنے والی اس خبر کو بنایا۔

چالیس سال قبل آئرز نے ویت نام کی جنگ کی مخالف  خفیہ امریکی  عسکریت پسند تنظیم کی تشکیل میں مدد کی تھی۔ اس  تنظیم نے امریکی سرکاری عمارتوں پر بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

1990ء کی دہائی میں اوباما اور آئرز دونوں نے مل کر شکاگو کے اسکولوں میں ایک پراجیکٹ اور ایک فلاحی بورڈ میں کام کیا تھا۔ ڈیموکریٹک سینیٹراوباما  آئرز کی انتہاپسند سرگرمیوں کی مذمت کرچکے ہیں۔

اوباما کی انتخابی مہم نے پیلین کے تبصروں کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ووٹروں کی توجہ ملک کے اقتصادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available