Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان

October 6, 2008

Traders watch financial markets on a computer,in Paris, 06 Oct 2008
پیرس کے سٹاک ایکس چینچ میں سرمایہ گار گرتی ہوئے حصص کا مشاہدہ کر رہے ہیں
پیر کے روز دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹیں ان خدشات کے باعث بری طرح گر گئیں کہ امریکہ کے قرضوں کا بحران پھیل رہا ہے اور جلد ہی یورپ کے مزید بڑے بینکوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

 

صبح کے وقت امریکہ کے بڑے سٹاک انڈیکس دو فی صد سے زیادہ گرے، جب کہ یورپ کے بڑے انڈیکس دن کے دوران ایک موقعے پر پانچ فی صد سی بھی نیچے گر گئے تھے۔

 

ایشیا میں جاپان کا نکئی انڈیکس چار سال میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ کاانڈکس تقریباً پانچ فی صد گرگیا۔

 

روس کی بڑی اسٹاک ایکس چینج میں15 فی صد سے زیادہ کمی کے  بعد کاروبار عارضی طورپر بند ہوگیا۔

 

مجموعی معیشت کے بارے میں خدشات کے سبب تیل کی قیمتیں بھی گرگئیں اور نیویارک الیکٹرانک سودوں کے دوران آٹھ ماہ میں کم ترین سطح یعنی 90 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئیں۔

 

امریکی مرکزی بینک نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ بینکوں کے لیے قرضوں کی فراہمی کو آسان تر بنانے کی کوشش میں اضافی اقدامات کررہا ہے۔

 

سرمایہ کاروں کو کئی ہفتوں سےیہ خدشہ لاحق ہے کہ جمعے کو منظور ہونے والا 700 ارب ڈالر کا  امریکی امدادی پروگرام عالمی اقتصادی بحران کو دور کرنے میں کوئی خاص مدد نہیں کرسکے گا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available