سوڈان کے دارفر کے علاقے میں امن کار بے گھر افراد کے ایک کیمپ کے تحفظ کے لیے حرکت میں آرہے ہیں جسے مبینہ طورپرسوڈانی حکومت کی فوج سے خطرہ لاحق ہے۔
دارفر میں اقوامِ متحدہ اور افریقی یونین کے مشترکہ مشن نے کہا ہے کہ اس نے کلمہ کیمپ میں 24 گھنٹے کی گشت کرنے کے لیے ایک پلاٹون بھیجی ہے۔
مشن نے کہا ہے کہ وہ سوڈانی حکومت کی فوج کی جانب سے کیمپ پر حملے کے مبینہ خطرے کے پیشِ نظر یہ اقدام کررہا ہے۔ عہدے داروں نے ان خطرات کے ماخذ یا نوعیت کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں۔
اگست کے مہینے میں کلمہ کے 30 سے زیادہ پناہ گزین اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب سرکاری فوج نے کیمپ پر حملہ کیاتھا۔ سوڈانی حکومت نےاس کیمپ کو ان ڈاکوؤں اور باغیوں کی پناہ گاہ کہا ہے جو ہتھیاروں کا ذخیرہ کررہے ہیں۔