زمبابوے کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتیں شراکت اقتدار کے مذاکرات دوبارہ شروع کررہی ہیں۔
سرکاری اخبار ہیرلڈ نے کہا ہے کہ زانوپی ایف پارٹی اور حزبِ اختلاف کی موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج ملک کی نئی حکومت میں کابینہ کے ان عہدوں کی تقسیم پر گفتگو کریں گی جن کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
صدر برابرٹ موگابے اور ایم ڈی سی کے دو دھڑوں کے راہنماؤں مارگن چنگیرائی اور آرتھر موتمبرا نے ہفتے کے روز آخری مرتبہ ملاقات کی تھی۔
ہیرلڈ نے کہا ہےکہ دونوں راہنماؤں نے اپنے اختلافات کم ہوگئے ہیں اور اب صرف کابینہ کے دو عہدوں پر اختلاف باقی ہے۔تاہم ایم ڈی سی کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ اختلافات اس سے زیادہ ہیں اور انہوں نے زانو پی ایف پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ تمام اہم وزارتیں لینے کی کوشش کررہی ہے۔