ترک فوج نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے شمالی عراق کے اندر علاحدگی پسند کردوں کے خلاف رات بھر کے دوران فضائی حملے کیے ہیں۔
اتوار کے روز فوج نے کرد لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان علاحدگی پسند کرد باغیوں سے رعایت برت رہے ہیں جنہوں نے ترک فوجیوں پر حملے کے لیے عراق کی سرزمین استعمال کی تھی۔
ترک جنرل حسن اگسیز نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں مقامی کرد انتظامیہ نے ترک فوج کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرتی ہے۔
ترک جنرل نے یہ بیان اس وقت دیا جب اعلیٰ حکومتی اور فوجی عہدے دار ان 15 فوجیوں کی تدفین میں شرکت کے لیے اکھٹے ہوئے تھے جنہیں جمعے کے روز کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں نے ہلاک کردیاتھا۔