Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات


October 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Senator Joe Biden (left) and Governor Sarah Palin during debate, 2 Oct 2008
امریکی نائب صدور کا 2008 کا پھلا اور آخری مباحثہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات کے سلسلے میں گذشتہ جمعرات کے نائب صدارتی مباحثے کو دیکھنے والوں کی تعداد پہلےصدارتی مباحثے سے بھی زیادہ تھی۔ بہت سے لوگ اس مباحثے کے ذریعے یہ فیصلہ کرنا چاہتے تھے کہ وہ اپنا ووٹ کس پارٹی کے حق میں استعمال کریں۔ موجودہ انتخابات میں نوجوان ووٹرز کو خاص اہمیت حاصل ہے  اور دونوں صدارتی امیدوار براک اوباما اور جان مک کین انہیں اپنی جانب مائل کرنے اور پولنگ اسٹیشنوں پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ری پبلیکن پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار سیرا پیلین اور ڈیموکریٹک جو بائیڈن کے درمیان مباحثے میں معیشت، عراق ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دوسرے امور پر نمایاں طورپر اختلافات دیکھنے میں آئے۔

عراق جنگ کے حوالے سے جوبائیڈن کا کہناتھا کہ  اوباما عراق سے اپنی فوجیں جلد واپس بلانے کے عہد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ جنگ ختم کریں گے جبکہ جان مک کین کے ہاں اس کا کوئی اختتام دکھائی نہیں دیتا۔

فلسطین کے حوالے سے  جوبائیڈن کا کہناتھا کہ اس تنازع میں بش انتظامیہ کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ جبکہ اس موقع پر سیرا پیلین نے براک اوباما کی پالیسی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس مباحثے کو جہاں ٹی ویژن پر لاکھوں ناظرین نے دیکھا وہاں بہت سے افراد مباحثے کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے اس ہال میں گئے جہاں نائب صدارت کے دونوں امیدوار آمنے سامنے تھے۔ ان میں ایما لٹز مک کنا بھی شامل تھیں جنہوں نے ایک تنظیم کی وساطت سے اس کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ ایما کا کہنا ہے کہ جب مباحثے کا آغاز ہوا تو اس وقت تک ان کی حیثیت ایک آزاد ووٹر کی تھی اور ان کا جھکاؤ کسی امیدوار کی جانب نہیں تھا۔

مباحثے کے بارے میں اپنے تجربے کا ذکرکرتے ہوئے ایما نے کہا  کہ جب مختلف امور پر دونوں امیدوار اپنے نظریات پیش کرتے تھے تو میرا جھکاؤ کبھی ایک جانب ہوجاتا تھا تو پھر  کبھی دوسری جانب۔ یہ ایک طرح کا رولر کوسٹر کا تجربہ تھا۔

رولر کوسٹر کا یہ سفر جاری رہا اور ہال میں موجودسیرا پیلین کے حامی  تالیاں بجا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔ کسی ٹھوس فیصلے پر پہنچنے کے لیے غالباً وہ ایک مشکل صورت حال تھی جہاں ماحول واضح طورپر گورنر سیرا کے حق میں تھا۔

مباحثے کی شام کی سب سے بڑی تقریب گورنر پیلین کا وہ خطاب تھا جو انہوں نے مباحثے کے بعد کیا۔ انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  گورنر کی تقریر کے بعد جب ہجوم ان سے آٹوگراف  لینے اور ان کے ساتھ اپنی تصویر اتروانے کے لیے آگے بڑھا تو ایما وہاں سے نکل آئیں ۔ انہوں نے اپنا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مباحثے کے بعد مجمع کے رویے نے اس فیصلے پر پہنچنے میں ان کی مدد کی۔

ایما کا کہنا تھا  کہ اگر ہم اس مباحثے کو شطرنج کے ایک کھیل کی طرح دیکھیں  تو سیرا جیت گئی تھیں  لیکن جو کچھ سیرا نے کہا اور ہجوم میں  جو کچھ میں نے سنا، میں اس کے بعد سے اوباما کی حامی بن گئی ہوں۔
 

رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ پہلے صدارتی مباحثے میں براک اوباما کو سینیٹر جان مک کین پر نمایاں برتری حاصل رہی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available